8171 BISP اہلیت چیک
اپنے شناختی کارڈ کی اہلیت اور PMT اسکور کے بارے میں جانیے
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) پاکستان کا سب سے بڑا سماجی تحفظ پروگرام ہے جسے 2008ء میں شروع کیا گیا۔ اس کا مقصد پاکستان بھر میں مستحق اور کم آمدنی والے خاندانوں کو باقاعدہ مالی امداد فراہم کرنا ہے۔
اس وقت BISP کے تحت 10 ملین سے زائد خاندان رجسٹرڈ ہیں۔ پروگرام کے تحت ہر مستحق خاندان کو ہر سہ ماہی امداد فراہم کی جاتی ہے جو براہِ راست بینک اکاؤنٹ یا Easypaisa/JazzCash میں منتقل ہوتی ہے۔
8171 سروس کے ذریعے آپ اپنا CNIC نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کر کے یا اس ویب سائٹ پر آن لائن اپنی اہلیت اور ادائیگیوں کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
اہلیت کے شرائط: غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندان، بیوہ خواتین، یتیم بچے، اور معذور افراد اس پروگرام کے تحت امداد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
نوٹ: ہم یہ معلومات براہِ راست BISP 8171 کے دستیاب ذرائع سے حاصل کرکے آپ تک پہنچاتے ہیں۔ ہم اس ڈیٹا کو اپنے پاس محفوظ نہیں کرتے۔