website stat
← Back to Videos

چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس ٹاؤن 2، ضلع پشاور کا دورہ۔

B
Benazir Income Support Programme
553 views Jul 15, 2026
‏چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس ٹاؤن 2، ضلع پشاور کا دورہ۔ چیئرپرسن نے خواتین بینیفشریز سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور انہیں نئے ڈیجیٹل والٹ نظام، مفت سم کے حصول، سم کی ایکٹیویشن اور ادائیگی کے نئے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔
‏انہوں نے خواتین بینیفشریز کو بتایا کہ نئے ڈیجیٹل والٹ نظام کے تحت مستحق خواتین کی امدادی رقم براہِ راست ان کے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل ہوگی، جس کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے دی جائے گی۔ رقم ڈیجیٹل والٹ میں محفوظ رہے گی اور کسی بھی وقت قریبی مجاز ریٹیلر سے وصول کی جا سکتی ہے۔ مفت بینظیر سم صرف بی آئی ایس پی کے مجاز دفاتر سے حاصل کریں اور سم کے حصول کے لیے اصل شناختی کارڈ اور اپنا موبائل فون ساتھ لائیں۔ رقم وصول کرتے وقت اپنا موبائل فون کسی ایجنٹ یا ریٹیلر کے حوالے نہ کریں۔ نئے انٹرآپریبلٹی نظام کے تحت خواتین پاکستان بھر میں کسی بھی وقت کسی بھی مجاز پارٹنر بینک کے ریٹیلر سے اپنی امدادی رقم آسانی اور محفوظ طریقے سے وصول کر سکیں گی۔
‏اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخواہ الف جان آفریدی بھی انکے ہمراہ تھے۔

‏⁦‪#BISP‬⁩ ⁦‪#SenatorRubinaKhalid‬⁩ ⁦‪#DigitalWallet‬⁩ ⁦‪#FinancialInclusion‬⁩ ⁦‪#Peshawar‬⁩

More BISP Videos

Loading...