website stat
← Back to Videos

چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے عوامی رابطے کے سلسلے میں لائیو ای۔کچہری کا انعقاد کیا

B
Benazir Income Support Programme
722 views Aug 3, 2026
‏چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز سے عوامی رابطے کے سلسلے میں لائیو ای۔کچہری کا انعقاد کیا، جہاں ملک بھر سے مستحق خواتین اور شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست پیش کیے۔
‏چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔
‏ای کچہری سے خطاب میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ایک کروڑ سے زائد مستحق گھرانوں کی خدمت کرنے والے ادارے بی آئی ایس پی کے خلاف بے بنیاد الزامات، جھوٹی معلومات اور تضحیک آمیز مہم کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پروگرام کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش قانون کے مطابق قابلِ کارروائی ہے۔
‏انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک کی تحقیق بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بی آئی ایس پی نے نہ صرف مستحق خاندانوں کی زندگیوں میں بہتری لائی بلکہ مقامی دکانداروں، صنعت اور معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

‏⁦‪#BISP‬⁩ ⁦‪#SenatorRubinaKhalid‬⁩ ⁦‪#Transparency‬⁩ ⁦‪#LiveEKachehri‬⁩ ⁦‪#WomenEmpowerment‬⁩

More BISP Videos

Loading...