← Back to Videos
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹرروبینہ خالد نے مانسہرہ میں بی آئی ایس پی دفتر کا دورہ کیا،
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج مانسہرہ میں بی آئی ایس پی دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے مستحق خاندانوں تک رجسٹریشن کی سہولت ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے موبائل رجسٹریشن وین (MRV) کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مہر سلطانہ ایڈووکیٹ اور دیگر خواتین رہنما بھی موجود تھیں۔
بعد ازاں چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے دفتر میں موجود خواتین بینیفشریز سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے خواتین کو نئے ڈیجیٹل والٹ سسٹم، مفت بینظیر موبائل سم، والٹ ایکٹیویشن اور جدید ادائیگی کے طریقۂ کار سے متعلق آگاہی فراہم کی، جبکہ بینظیر موبائل سم کی تقسیم اور والٹ ایکٹیویشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔
#BISP #DigitalWallet #MobileRegistrationVan #WomenEmpowerment #Pakistan