website stat
← Back to Videos

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے ہری پور میں بی آئی ایس پی دفتر کا دورہ کیا

B
Benazir Income Support Programme
2,038 views Jul 18, 2026
‏چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے ہری پور میں بی آئی ایس پی دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خواتین مستحقین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کیا جائے۔
‏دورے کے دوران سینیٹر روبینہ خالد نے خواتین کو نئے ڈیجیٹل والٹ نظام، مفت بینظیر سم، والٹ ایکٹیویشن اور ادائیگی کے جدید و محفوظ طریقۂ کار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت امدادی رقوم براہِ راست مستحق خواتین کے ذاتی ڈیجیٹل والٹس میں منتقل ہوں گی، جس سے شفافیت، سہولت اور مالی تحفظ کو مزید فروغ ملے گا۔
‏انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ مفت بینظیر سم صرف بی آئی ایس پی کے مجاز دفاتر سے حاصل کریں، رقم وصول کرتے وقت اپنا موبائل فون کسی ایجنٹ یا ریٹیلر کے حوالے نہ کریں، اور ہر مرحلے پر موصول ہونے والے ایس ایم ایس کے ذریعے اپنی ادائیگی کی تصدیق ضرور کریں۔
‏اس موقع پر ایم پی اے مہر سلطانہ ایڈووکیٹ اور دیگر خواتین رہنما بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

‏⁦‪#BISP‬⁩ ⁦‪#DigitalWallet‬⁩ ⁦‪#SenatorRubinaKhalid‬⁩ ⁦‪#FinancialInclusion‬⁩
‏⁦‪#Haripur‬⁩

More BISP Videos

Loading...