← Back to Videos
چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی تحصیل آفس ٹاؤن 1، ضلع پشاور کا دورہ کیا،
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی تحصیل آفس ٹاؤن 1، ضلع پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈیجیٹل والٹ نظام کے تحت مستحق خواتین میں مفت موبائل سمز کی تقسیم کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور تجاویز کو بغور سنا، اور اس امر پر زور دیا کہ بی آئی ایس پی کا مقصد مستحق خاندانوں کو باوقار، شفاف اور جدید سہولیات کی فراہمی ہے۔
انہوں نے خواتین کو نئے ڈیجیٹل والٹ نظام، مفت موبائل سم کے حصول، سم کی ایکٹیویشن، اور ادائیگی کے نئے اور محفوظ طریقہ کار سے متعلق جامع آگاہی فراہم کی۔
#BISP #SenatorRubinaKhalid #DigitalWallet #FinancialInclusion
#Peshawar