website stat
← Back to Videos

چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے پشاور میں قائم بینظیر نشوونما سہولتی مرکز کا دورہ کیا

B
Benazir Income Support Programme
537 views Jul 23, 2026
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج پشاور کے مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال میں قائم بینظیر نشوونما سہولتی مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
اس دوران چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کو بینظیر نشوونما سہولتی مرکز میں خواتین مستحقین کی رجسٹریشن، اینتھروپومیٹری، کمپلائنس، سماجی آگاہی، غذائی سپلیمنٹس کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے مرکز میں موجود مستحق خواتین سے ملاقات کی، ان سے پروگرام کے بارے میں رائے لی۔ انہوں نے ہسپتال میں قائم نیونیٹل اسٹیبلائزیشن سینٹر (NSC) کا بھی دورہ کیا اور نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کے لیے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

#BISP #BenazirNashonumaProgramme #SenatorRubinaKhalid #Peshawar #HealthForAll #Nutrition

More BISP Videos

Loading...